برطانوی جریدے گارجین نے عمران خان کو طالبان کا دوست قرار دیدیا
برطانوی جریدے گارجین نے سوال کیا ہے کہ کیا طالبان دوست عمران خان آکسفورڈ کے اگلے چانسلر کے طور پر واقعی بہترین انتخاب ہیں؟ سابق کرکٹر نے خواتین کے لباس کو بھی ریپ کا ذمہ دار ٹھہرایا اور سلمان رشدی کو توہین رسالت کا مرتکب قرار دیا تھا۔ خاص طور پر اسامہ بن لادن کو ’شہید‘ کہا ہو اور اس سے پہلے اسے دہشت گرد کہنے سے انکار بھی کیا تھا۔
دی گارجین کے لیے لکھے گئے مضمون میں کیتھرین بینیٹ نے کہا کہ جمائما خان کے سابق شوہر عمران خان کی جانب سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر بننے کے لیے درخواست دینے کی خبروں نے بعض حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔