اسلام آباد راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پشاور، مردان، مالاکنڈ، بٹگرام، ایبٹ آباد، دیر، بونیر اور مانسہرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
لاہور، ملتان، خوشاب اور پنڈدادن خان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن تھا،زلزلے کی زیر زمین گہرائی 215 کلومیٹر تھی