عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ایک درجہ بہتر کردی۔
رپورٹ کے مطابق موڈیز نے پاکستان کے مقامی اور غیرملکی کرنسی قرضوں کے لیے ایشور اور سینئر ان سیکیورڈ ریٹنگ Caa3 سے بڑھا کر Caa2 کردی ہے۔
موڈیز کی جانب سے پاکستان کا آؤٹ لک بھی مستحکم سے بڑھا کر مثبت کردیا گیا ہے۔ ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی معیشت کامنظرنامہ مثبت ہے۔
پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی ریٹنگ بہتر ہونے کا ایک سبب ہے، اس کے علاوہ پاکستان کی لیکوئڈٹی صورتحال میں معمولی بہتری بھی ریٹنگ بہتر ہونے کا سبب بنی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف سے 7 بلین ڈالر بیل آؤٹ پیکج پر اسٹاف لیول معاہدہ سے بیرونی فنانسنگ کے ذرائع واضح اور یقینی ہوئے ہیں، پیکج آئندہ چند ہفتوں میں منظور کیے جانے امکان ہے۔
پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر جون 2023 سے تقریبا دوگنے ہوئے ہیں، ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بیرونی مالیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے درکار حد سے کم ہیں۔