قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کے گھر بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے کا نام علی یار رکھا ہے، بچے کی پیدائش کی خبر کے بعد قومی کرکٹرز کی جانب سے مباکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
شاہین آفریدی اس وقت راولپنڈی میں بنگلہ دیش کیخلاف راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نانا بن گئے ہیں، ان کی بیٹی انشاء آفریدی کی شادی شاہین شاہ آفریدی سے ہوئی تھی۔