Light
Dark

سیلابی ریلے میں پھنسے خاندان کو بچانے والے ایکسکیویٹر ڈرائیور کیلئے انعامی رقم کا اعلان

بلوچستان کے ایکسکیویٹر ڈرائیور جس نے قلعہ عبداللہ میں سیلابی پانے میں پھنسے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو بچایا تھا، کے لیے انعامی رقم سمیت ڈرائیور کے بیٹے کو ایجوکیشن پروگرام کی اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی کولک ندی سے گزرتے سیلابی ریلے میں پھنسی گاڑی میں سوار خواتین اور بچے سمیت 5 افراد کو مقامی ایکسکیویٹر ڈرائیورمحب اللہ نے اپنی جان پر کھیل کر بچا لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بہادری کے اعتراف میں کور کمانڈر کوئٹہ نے محب اللہ کو 5 لاکھ بطور انعام سے نوازااور اس کے بیٹے کوایجوکیشن پروگرام کی سکالر شپ دی۔

مقامی باشندوں نے ایکسویٹر ڈرائیور محب اللہ کو مدد کے لیے پکارا تھا۔ خاندان تک پہنچنے کے لیے خود کو خطرے میں ڈالنے سے دریغ نہیں کیا۔ خطرناک حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے متاثرہ افراد کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

ایکسویٹر ڈرائیور محب اللہ کے ریسکیو آپریشن کو بڑے پیمانے پر سراہا گیا۔