کارساز روڈ پر ہونے والے ایکسیڈنٹ میں بڑی پیش رفت ملزمہ نتاشہ کو پولیس نے آج حراست میں لے کر جیل بھیج دیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کی ہدایت پر ایس ایس پی ایسٹ فرُخ رضا اورایس پی ایسٹ علینہ راجپرکی پُر زور کوششوں کے بعد تمام شواہد کو مد نظر رکھ کر آج ملزمہ نتاشہ کو گرفتار کر کے عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا گیا ہے۔
دوران سماعت پولیس نے ملزمہ کے 14دن کے ریمانڈ کی استدعا کی جس پر ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ میری مؤکلہ کے خلاف دفعات قابل ضمانت ہیں، اس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ مقدمے میں قتل بالسبب کی دفعہ 322 کا اضافہ کیا ہے اور دفعہ 322 ناقابل ضمانت ہے۔
ڈی آئی جی ایسٹ اور ان کی ٹیم کا یہ کارنامہ بلاشبہ سراہے جانے کا حقدار ہے۔ اثرورسوخ والے قاتلوں کے لئے عوام نے پاکستان کو جنت قرار دیا ہے۔ لیکن پولیس کی بر وقت کوشش نے ملزمہ نتاشہ دانش کے فرار اور سزا سے بچنے کا دائرہ بلآخر تنگ کر دیا ہے۔
یاد رہے حادثہ پیر کی شام کارساز روڈ پر پیش آیا۔ جس میں عینی شاہدین کے مطابق وی8 میں سوار خاتون ڈرائیور نے نشے میں دُھت ہو کر تیز رفتاری سے آتے ہوئے بائیک اور راہگیروں پر چڑھا دی تھی۔ اور وہاں سے فرار کے چکر میں ایک اور کار سوار اور دو مزید بائیک سوار کو زخمی کر دیا تھا۔ حادثہ میں دو افراد جو موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اُنکا تعلق آپس میں باپ بیٹی کا تھا۔ جبکے باقی 4 زخمی ہیں جس میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ مقدمے کی ایف آئی آر کل منگل کو عارف صاحب کے اہلخانہ نے بہادرآباد پولیس اسٹیشن میں درج کروائی تھ