شکاگو میں ڈیموکریٹکس کا چارروزہ کنونشن میں کملا ہیرس کی بطورصدارتی امیدوارحمایت کااعلان کردیا گیا۔
اس موقع پر امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا امریکا میں سیاسی تشدد کی کوئی گنجائش نہیں، ملک میں نئے باب کا آغاز ہونے جارہا ہے، ہمارے اچھے دن آرہے ہیں۔
امریکی صدرنے ٹرمپ پر تنقید کی اور کہا کہ سابق امریکی صدر نے چار سال میں کچھ نہیں کیا۔