Light
Dark

کراچی: پٹرول پمپ پر تلخ کلامی کے بعد بائیک رائیڈر کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی سپرہائی وے جمالی پل کے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک جبکہ ساتھی فرار ہوگیا جبکہ سچل میں پٹرول پمپ پر تلخ کلامی کے بعد بائیک رائیڈر کو قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔

کراچی کے علاقے سچل جمالی پل کے قریب آج صبح پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ایک شہری سے بائیک چھین رہے تھے، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سچل میں چند روز قبل پیٹرول پمپ پر تلخ کلامی کے بعد بائیک رائیڈر کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ علینہ راجپر کے مطابق ملزم نے پیٹرول پمپ پر پمپ اسٹاف سے تلخ کلامی کے بعد جاتے ہوئے فائرنگ کی تھی، گرفتارملزم کا نام طفیل ہے، ملزم نشے کا عادی ہے۔

ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کی سی سی ٹی وی وائرل ہوئی تھی۔