Light
Dark

پنجاب اور بلوچستان میں جل تھل ایک ہوگیا، کراچی میں آج گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان

پنجاب، سندھ اوربلوچستان کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے کراچی میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

لاہورمیں گلبرگ، ڈیوس روڈ،گڑھی شاہو، چونگی امرسدھو، فتح گڑھ، ہربنس پورہ اور مال روڈ پر رات گئے تیز بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔

علاوہ ازیں واسا سمیت دیگر اداروں کو الرٹ کر دیا گیا۔ فاروق آباد، وہاڑی، جلال پور پھٹیاں اور کامونکی میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔

بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی، نشیبی علاقے زیرآب آگئے، فصلیں اور رابطہ سڑکیں تباہ ہوگئی۔ اسلام آباد میں بھی برسات، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

علاوہ ازیں بورے والا شہر اور اسکے مضافات میں موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا، نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا جبکہ کالج روڑ،عارف بازارسمیت اہم سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔

مختلف فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی کی سپلائی بھی معطل رہی۔