وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا انسداد پولیو ویکسینیشن مہم کی تقریب سے خطاب
سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کے آج جشن آزادی کے موقعے پر ہمیں ملک سے پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لئے اقدامات کرنے ہیں۔ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کے میں والدین سے التجا کرتا ہوں کے اس پولیو ویکسین مہم میں وہ ہمارا ساتھ دیں ہم اور ہماری ٹیم گھر گھر جا کر لوگوں کو اس کی آگاہی دے گی۔ بچوں کو معاشرے کا ایک فعال حصہ بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اس ویکسین کی مہم میں ساتھ دیں اور جو ہمارے فرنٹ لائن ورکر ہیں وہ خود آکر پولیو ویکسین پلائیں گے آپ اس میں ان کا بھر پور ساتھ دیں۔ 85 یونین کونسل ان میں ہمارا ساتھ دے رہی پاکستان اور حکومت سندھ کے ساتھ تعاون کریں اور پولیو ویکسین پلائیں۔آج جیسے 77واں یوم آزادی ہے تو آج کے موقعے پر آئیے یہ عہد کریں کے اگلے سال 14 اگست 2025 کو جب ہم ملیں تو اس مرض کا خاتمہ کر چکے ہوں، اور ہمارا پاکستان پولیو فری ریجن بن چکا ہو۔ سید صاحب نے مزید کہا میں نے ابھی مزار میں بھی یہی دعا کی کے اللہ ہمارے ملک کو محفوظ رکھے اور ان لوگوں سے بچائے جو اس کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔
آخر میں سید صاحب نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کر کے تقریب کا اختتام کیا۔