نئی دہلی: بھارت کے سرحدی عہدیداران کا کہنا ہے کہ بھارت نے سیاسی ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لیے سرحد پار کرنے کی کوشش کرنے والے تقریبا ایک درجن بنگلہ دیشی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے بتایا کہ مزید سیکڑوں افراد سرحد پار کرنے کی اجازت کے منتظر ہیں۔ مغربی بنگال ریاست میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 11 بنگلہ دیشیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے کہا کہ بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل امت کمار تیاگی نے بتایا کہ کئی سو بنگلہ دیشی اب بھی نو مینز لینڈ میں سرحد پار کرنے کے لیے موجود ہیں۔
بھارتی ریاست آسام کی وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہنا تھا کہ بھارتی ریاست آسام سے 4 بنگلہ دیشیوں کو بھی بیدخل کر دیا ہے۔