Light
Dark

جو ہوگیا وہ ہوگیا، آنے والے وقت کا سوچیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا یومِ آزادی پر پیغام

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جو ہوگیا وہ ہوگیا، اب ہمیں آنے والے وقت کی فکر کرنی ہے، ہر زندہ قوم اپنا احتساب کرتی ہے۔

یومِ آزادی کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کو 77واں یوم آزادی مبارک ہو، آج ہر پاکستانی خوش ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں پاکستان جیسی نعمت سے نوازا، اللہ کا شکر ہے کہ ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ  کل میاں چنوں ارشد ندیم کو خراج تحسین پیش کرنے گئی، ارشدندیم کو جب گولڈ میڈل ملا تو پاکستان کا جھنڈا سب سے اوپر گیا۔ ملک کا نام روشن کرنے کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہے، بس تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک کا مستقبل نوجوانوں اور بچوں کے ہاتھ میں ہے۔ جتنا یہ وطن ہمارا ہے اتنا اقلیتوں کابھی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کی ترقی کے لیے بہت کام کیے، پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈالنے والوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ بطور قوم اور انفرادی طور پر اپنا احتساب کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے، ملک میں سیاسی استحکام ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔ افواج پاکستان کے جوانوں نے ملک کے لیے جانیں قربان کیں۔