Light
Dark

کراچی میں پولیس مقابلہ، انتہائی مطلوب ڈاکؤ بھائی، بیٹے اور 2 ساتھیوں سمیت ہلاک

کراچی میں قائد آباد پولیس اور انتہائی مطلوب ڈاکوؤں کے مابین نواحی موضع چوہا کے قریب مقابلہ ہوا جس میں 5 ڈاکو ہلاک اور ایک کانسٹیبل شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او پولیس تھانہ قائد آباد رانا فیضان کا بھاری نفری کے ہمراہ نواحی موضع چوہا کی پہاڑیوں میں چھپے ہوئے اشتہاریوں کے ساتھ مبینہ طور پر 4 گھنٹے پولیس مقابلہ ہوا جس میں دونوں اطراف سے چار گھنٹے فائرنگ ہوتی رہی۔

مقابلے کے دوران پورے ضلع سے پولیس نے بھاری نفری طلب کر لی۔ پولیس مقابلہ میں راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب اشتہاری سیف اللہ، اس کا بھائی سجاد اور بیٹا اسلم سمیت دیگر دو ساتھی فیاض اورحسن ہلاک ہو گئے۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایس ایچ او رانا فیضان نائب محرر محمد جمشید اور کانسٹیبل محمد ضیاء عوان شدید زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو قائد اباد لایا گیا جہاں کانسٹیبل ضیاءاعوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔