Light
Dark

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر لاہور میں منظر عام پر آ گئے

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر لاہور میں منظر عام پر آ گئے، حماد اظہر نے گزشتہ رات لبرٹی میں جشن آزادی ریلی میں شرکت کی۔

عرصہ دراز سے روپوش پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر لاہور میں منظرعام پرآ گئے۔ حماد اظہر نے گزشتہ رات لبرٹی میں جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی اور موٹر سائیکل ریلی کی قیادت کی۔

حماد اظہر پی ٹی آئی رہنما شوکت بسرا کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھے اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی۔۔ حماد اظہر نے تحریک انصاف اور قیدی نمبر 804 کے حق میں نعرے لگائے۔