پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوید اکرم چیمہ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا مینجر لگانے کا فیصلہ کرلیا، اعلان آئندہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔
ڈسپلن کے سخت پابند اور سابق بیوروکریٹ نوید اکرم چیمہ کو دوبارہ ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا، انہیں پاکستان کرکٹ ٹیم کا مینجر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے مینجمنٹ کا اعلان ایک دو دوز میں متوقع ہے۔
.ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوید اکرم چیمہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ذمہ داری سنبھالیں گے
اس سے قبل نوید اکرم چیمہ دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ٹیم منیجر تھے جبکہ وہ چند برس قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر رہ چکے ہیں۔