Light
Dark

مشہورریئلٹی شو“ کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16“ شروع ہو گیا

بالی وُڈ کے سپراسٹارامیتابھ بچن کی میزبانی میں رئیلٹی شو “ کون بنے گا کروڑ پتی سیزن16“ شروع ہوچکا ہے۔ شو کی پریمیئر قسط پیر کے روز نشر کی گئی۔

بگ بی نے گذشتہ سال“ کون بنے گا کروڑ پتی“ شو کو خیرآباد کہہ دیا تھا اورخیال یہ کیا جارہا تھا کہ اب وہ دوبارہ اس شو کی میزبانی نہیں کریں گے، تاہم اپنے پسندیدہ ادا کار کی واپسی سے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

شو کا آغاز امیتابھ بچن نے اپنے روائتی انداز سے سیٹ پر دوڑتے ہوئے کیا اوراس کے بعد اپنی کرسی کی طرف دیکھتے ہوئے کیمرے میں بولنا شروع کردیا۔

انہوں نے سب سے پہلے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ، میرے پاس وہ الفاط نہیں ہیں ، جس سے میں سب کا شکریہ ادا کروں اورجن کی وجہ سے کون بنے گا کروڑ پتی کو ایک نئی زندگی ملی ہے۔ اور اس نے ایک خاندان کو دوبارہ ملا کر مجھے آپ کے سامنے پیش ہونے کا موقع دیا ہے۔

امیتابھ بچن نے اس عزم کا ارادہ کیا کہ وہ پہلے سے زیادہ دوگنی کوشش کریں گے۔ اور اپنے ناظرین کے لیے پہلے سے زیادہ محںت کریں گے اوراس میں انہیں ان کی محبت اور تعاون حاصل رہے گا۔

شو میں شامل شرکاء نے تالیوں کی صورت میں دل کھول کر جواب دیا اور شور مچا کر اپنے میگا اسٹار سے محبت کا اظہار کیا۔