Light
Dark

لاہور ہائیکورٹ کے جج کی الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی جبکہ جج نے کیس فائل قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے پاس بھجوانے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کے خلاف شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے ریمارکس دیے کہ موجودہ درخواست سپریم کورٹ کے فیصلے کی تشریح سے متعلق ہے، میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر دستیاب نہیں ہوں۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کیس فائل قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے پاس بھجوا رہا ہوں۔