Light
Dark

سمجھ نہیں آتی پی ٹی آئی کو جوڈیشل کمیشن کی ضرورت کیوں ہے؟

وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتی پی ٹی آئی کو جوڈیشل کمیشن کی ضرورت کیوں ہے؟ نو مئی واقعات سے متعلق پی ٹی آئی رہنماؤں کی ویڈیوزموجود ہیں، نو مئی کے پیچھے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے 70 جلسے، دو لانگ مارچ اور زہریلی تقریر تھی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آن ریکارڈ کہاکہ یہ ہمارے لوگ ہیں، یہ پاکستان کا نظام تباہ کرکے ریلیف لینا چاہتے ہیں، مگرایسا نہیں ہوسکتا، پی ٹی وی کوآگ لگائی، ٹول پلازہ جلایا، فوجی مجسمےگرادیئے اور اب کہتےہیں معاف کردو۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ معاشرے میں عدم برداشت کے رویے کا سامنا ہے، خواتین کوگھروں میں تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پرورچوئل پولیس اسٹیشن کاقیام کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پولیس اسٹیشن کےذریعے خواتین کی دادرسی کی جاتی ہے، مریم نوازکی خواتین کیلئےزیروٹالرنس ہے، بننےوالےکیسزکی حقیقت عدالتوں کےفیصلےمیں سامنےآجاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ثانیہ زہرہ کیس میں خودکشی کےشواہد نہیں ملے، فرانزک لیب سے پیچیدہ کیسزکوسلجھانےمیں مددملتی ہے، تمام شواہدنےثابت کردیا یہ خودکشی کا واقعہ نہیں تھا۔

ان کا کہناتھا کہ فرانزک میں ثانیہ کی ساس اورشوہرکےخلاف ثبوت ملےہیں، شواہدسےپتاچلاکہ لڑکی کوقتل کرکےبعدمیں لٹکایاگیا۔