Light
Dark

سلمان خان نے اپنی گرل فرینڈ کے بارے میں بتا دیا

اس وقت سلمان خان کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کے متعلق بتایا تھا۔

بالی وُڈ اداکار سلمان خان کے متعلق ان کے مداح ہر وقت یہ جاننے کے منتظر رہتے ہیں کہ وہ کب اور کس سے شادی کررہے ہیں۔ اور کئی انٹرویوز میں ان سے سب سے زیادہ یہی سوال پوچھا جاتا ہے کہ وہ کب شادی کر رہے ہیں۔ اب تک سلمان خان کا نام کئی اداکاراوں کے ساتھ جوڑا جا چکا ہے، لیکن بات شادی تک نہیں پہنچی۔

اب ان کی ایک تھرو بیک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ جس میں وہ اپنی گرل فرینڈ کے بارے میں بتار ہے ہیں کہ وہ کون ہے۔

سلمان خان کی یہ ویڈیو ان کے شو“دس کا دم“ کی ہے۔ اس کے ایک شو میں کچھ بچوں نے شرکت کی تھی۔ جس میں بچوں نے ان سے سلمان خان کی گرل فرینڈ کے بارے میں سوالات پوچھے تھے۔ ایک بچے نے ان سے سوال پوچھا کہ آپ کی پسندیدہ گرل فرینڈ کون ہے؟ اس سوال نے پہلے تو سلمان خان کو حیران کر دیا۔ بعد میں انہوں نے کہا کہ ان کی صرف ایک ہی گرل فرینڈ ہے۔ پھر انہوں نے بچے سے سوال پوچھا کہ کیا تم اس کانام جانتے ہو؟ تو بچے نے کترینہ کیف کا نام لیا۔

اس پر سلمان خان نے بچوں کے ساتھ آئی ہوئے ٹیچر سے پوچھا کہ، دیکھو یہ کیا کہہ رہا ہے کہ میری گرل فرینڈ کترینہ کیف ہے، جس پر ٹیچر نے کہا کہ یہ ٹھیک کہہ رہا ہے۔

سلمان خان نے کہا کہ، مجھے نہیں معلوم تھا کہ بچہ بچہ یہ جانتا ہے۔ اس پر ٹیچر نے کہا کہ وہ بالکل جانتا ہے، بلکہ سب جانتے ہیں۔ اس پر سلمان خان کہتے ہیں کہ میں تو سمجھتا تھا کہ میں یہ راز لے کر گھوم رہا ہوں۔ اس کے بعد اداکار بچے سے پوچھتے ہیں کہ اسےوہ کیسی لگتی ہے، بچے کہتاہےکہ اچھی لگتی ہے، جس پرسلمان مذاق میں اسے مارنے کے لیے آگے بڑھتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ وہ انہیں بھی اچھی لگتی ہے۔