Light
Dark

شیخ مجیب کی بیٹی پر عوام کے قتل کا مقدمہ چلے گا

بنگلا دیش کے طالبعلم رہنما اور نگراں وزیر ناہد اسلام نے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر عوام کے قتل کا مقدمہ چلانے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ سے گفتگو میں ناہد اسلام نے کہا حسینہ واجد جب بھی واپس آئیں ان پر عوام کے قتل کی منصوبہ بندی کا مقدمہ چلے گا۔

دوسری جانب حسینہ واجد کے بیٹے سجیب واجد نے رائٹرز سے گفتگو میں کہا ان کی والدہ کا استعفیٰ اور اس حوالے سے بیان دینے کا ارادہ تھا مگر مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس کی طرف مارچ شروع کردیا جسکی وجہ سے والدہ کو سامان تک پیک کرنےکا موقع نہ ملا۔

انہوں نے کہا کہ لہذا آئین کے مطابق حسینہ واجد اب بھی بنگلا دیش کی وزیراعظم ہیں۔ واضح رہے کہ حسینہ واجد 5 اگست کو لانگ مارچ کو طاقت سے کچلنے میں ناکامی کے بعد بھارت فرار ہوگئی تھیں۔

حسینہ واجد پر عوام کے قتل کا مقدمہ چلے گا،ناہد اسلام حسینہ واجد نے استعفا نہیں دیا،سجیب واجد حسینہ واجد آئینی طور پر اب بھی وزیراعظم ہیں،بیٹا لانگ مارچ کی وجہ سے والدہ کو استعفا دینے کا موقع نہ ملا،بیٹا