پشاور میں رواں سال جنسی زیادتی کے سترا کیسز رپورٹ ہوئے جس میں چوالیس ملزمان کو نامزد کرکے چھتیس کو گرفتار کرلیا گیا۔
آج نیوز کو موصول دستاویزکے مطابق رواں سال 19 بچے قتل، 42 زخمی ہوئے جبکہ قتل کے درج 15کیسز میں 55 ملزمان نامزد، 49 گرفتارکیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق بچوں کےاقدام قتل کے40 مقدمات درج،63 ملزمان نامزد، 45 گرفتارکیے گئے جبکہ شہر میں 17 بچے اغوا ہوئے، 36 ملزمان نامزد، 20 گرفتار ہوئے۔
دستاویز کے مطابق شہرمیں بچے چوری کرنے کے 6 کیسیز درج ہوئے جس میں 9 ملزمان نامزد اور 7 گرفتار ہوئے۔ اسی طرح گزشتہ سال 29 بچے قتل ہوئے جس میں 100 ملزمان نامزد اور اس میں 75 گرفتار ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 27 بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے کیسیز رپورٹ ہوئےتھے۔
گزشتہ سال 20 بچے اغواء،17چوری ہوچکے تھے