Light
Dark

ماہرہ خان: شوہر کی طرف سے دیے گیا پسندیدہ تحفہ

خوبصورت، ٹیلنٹیڈ اور مشہورٹیلیوژن اور فلمی اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ریل شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے پہلی بار اپنے شوہر کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

اپنے خوبصورت کلوزٹ میں شوٹ کی گئی اس ویڈیو میں ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ انہیں اپنے شوہر سلیم کریم کی جانب سے ملنے والے تمام تحائف بہت پسند ہیں، کیونکہ ان کے تحائف کا انتخاب بہترین ہوتا ہے۔

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ مجھے وہ تمام تحفے بہت پسند ہیں جو میرے شوہر مجھے دیتے ہیں۔ لیکن انہوں نے جو آخری تحفہ مجھے دیا تھا ، وہ میں نے کھو دیا ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ کسی نے چوری کیا ہے، اور جس نے اسے چوری کیا ہے، وہ جہنم میں جائے گا، کیونکہ میرے شوہر کو لگتا ہے کہ میں نے اسے جان بوجھ کر کھویا ہے لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔ میرے شوہر مجھے جو تحفے دیتے ہیں، ان میں سے مجھے وہ خوبصورت بینگلزپسند ہیں جو وہ مجھے ہر ہفتے دیتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین مداحوں کے ساتھ کیے گئے ماہرہ خان کے اس تفریحی چیٹ چیٹ سیشن کو بے حد پسند کر رہے ہیں، جس میں انہوں نے ذاتی تفصیلات بھی شیئر کیں۔ کئی صارفین نے انہیں اپنی محبت اور پیار کے جذبات بھیجے۔

ماہرہ خان ان دنوں نیٹ فلکس پر اپنی آنے والی فلم ’جو بچے ہیں سنگ سمٹ لو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ گزشتہ سال ماہرہ خان نے سلیم کریم سے شادی کی تھی اور وہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں۔