Light
Dark

چارسدہ میں فائرنگ سے اسپیشل برانچ کا اہلکار جاں بحق

چارسدہ میں خان ماہی پولیس اسٹیشن کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسپیشل برانچ اہلکار عصمت اللہ شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق عصمت اللہ صبح گھر سے ڈیوٹی کے لئے جا رہا تھا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ عصت اللہ کی لاش کو ہسپتال پہنچادیا گیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے جبکہ فرانزک شواہد کے لیے متعلقہ عملے وقوعہ پر موجود ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے محرکات کے لیے تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔