Light
Dark

مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے گرینڈ اپوزیشن الائنس کا اجلاس

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی زیرصدارت اسلام آباد میں گرینڈ اپوزیشن الائنس کا اجلاس ہو رہا ہے۔ جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی جائزہ لیا جا رہا جبکہ اہم بیٹھک میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

گرینڈ اپوزیشن آلائنس کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز اور اسد قیصر سمیت اتحادی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔