قومی اسمبلی اور سینیٹ کی جانب سے آج پیرس اولمپکس 2024 میں گولڈ میڈل جیتنے پر پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو آج مبارکباد دی جائے گی۔
حکمراں اتحاد کے ذرائع کے مطابق پیرس اولمپکس گیمز میں تاریخی کامیابی پر تمام پارلیمانی گروپس پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو مبارکباد دیں گے۔
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم ہمارے ہیرو ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے، انکی فتح کو منانے کا وقت ہے۔ ہاکی اور کرکٹ کے فروغ کے لیے بھی کام کرنا ہوگا، ہمیں دیگر کھیلوں کو بھی فروغ دینا ہوگا۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ارشد ندیم کی جیت پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ 40 سال بعد ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر سر فخر سے بلند کیا ہے۔