Light
Dark

ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 8 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا، اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 2 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 8 کروڑ ڈالرکا اضافہ ہو گیا۔

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 2 اگست تک 14.47 کروڑ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 5.11 کروڑ ڈالر اضافے سے 9.15 ارب ڈالر رہے۔

رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.91 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.31 ارب ڈالر رہے۔