Light
Dark

طلبہ نے بنگلہ دیش کو بچایا

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے ڈھاکا پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ طلبہ نے ملک کو بچایا ہے ، ملک کو مالی مشکلات سے نکالیں گے۔

ڈاکٹر محمد یونس نے کہا کہ اب ہم نے ملک میں امن اور استحکام کے لیے کام کرنا ہے، ہمیں اب اس آزادی کی حفاظت کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وطن واپس پہنچ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے، سازش کے تحت بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر حملے کیے گئے، ملک کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے ، بنگلہ دیش کے طلبہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر یونس آبدیدہ ہو گئے ، طلبہ تحریک کے رہنما ناہید اسلام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈاکٹر محمد یونس نے مزید کہا کہ اقلیتوں پر حملہ سازش کا حصہ ہے ۔ انتشار سے بچنے کے لیے حکمت عملی بنانا ہو گی۔