افغانستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز احسان اللہ جنت پر میچ فکسنگ کے الزام میں 5 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اپنے ایک حالیہ بیان میں احسان اللہ جنت پر تمام فارمیٹس میں کھیلنے پر پابندی لگنے کی تصدیق کردی۔ احسان اللہ جنت نے کابل میں ہونے والی پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کے دوران آئی سی سی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی تھی۔
افغان بورڈ نے بتایا ہے کہ احسان اللہ جنت نے تمام الزامات کو تسلیم کیا ہے اور بدعنوانی میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔