وزیراعظم شہباز شریف نے مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں مون سون سیزن میں 10 کروڑ درخت لگائے جائیں گے۔
وزیراعظم نے مون سون شجرکاری مہم 2024 کا افتتاح کردیا، شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ شجرکاری مہم کے دوران ملک بھر میں 3 ارب 20 کروڑ پودے لگانے کا ہدف ہے۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہیں کہ رواں مون سون سیزن میں ملک بھر میں کم سے کم 10 کروڑ پودے لگائیں جائیں، درختوں سے آب و ہوا اور شہباز شریف نے کہا کہ درخت لگانے سے نہ صرف پاکستان مزید خوبصورت ہوگا، موسمی تبدیلی کے باعث پاکستان 2022 میں بری طرح متاثر ہوا تھا، پودے لگانے سے فضائی آلودگی میں بھی فرق پڑے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مون سون کا موسم ہر لحاظ سے حسین مزاج موسم ہے، اس سے گرمی کی شدت میں کمی آتی ہے اور ہر طرف مسکراہٹیں بکھرتی ہیں، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے، اب یہ ہم پر ہے کہ ہم شبانہ روز محنت کرکے ان نعمتوں سے فائدہ اٹھائیں اور اللہ کے حضور شکر کا سجدا ادا کریں۔قدرتی حسن میں اضافہ ہوگا، پودے لگانے سے موسمیاتی تبدیلی سے بچا جاسکے گا۔