عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کا احتساب کا ادارہ سب سے زیادہ کرپٹ ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کہا تھا کہ نیب کے ادارے کو ختم کریں گے مگر آج یہی حکومت اس کے ہاتھ مضبوط کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سب لوگ میرے خلاف ریفرنس کی حقیقت سے واقف ہیں، سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے لیے میں نے کہا تھا کہ سب سے پہلے یہی شخص ملک چھوڑ کر بھاگے گا۔
شاہد خاقان نے مزید کہا کہ آئی پی پیز پلانٹ کسی نے زبردستی نہیں لگوائے، آئی پی پیز کو دعوت دیکر پلانٹس لگائے گئے، حکومت نے پہلے ٹیرف بنایااور پھر نیپرا ، روپیہ کمزور ہو گا تو بجلی کے بل بڑھیں گے۔انہوں انہوں نے کہا کہ کوٹہ سسٹم کے معاملے پر شیخ حسینہ واجد کو بھاگنا پڑا ،عوامی رائے دبائیں گے تو وہی ہو گا جو بنگلہ دیش میں ہوا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپنی ناکامی کسی اور پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، کسی سے ذاتی اختلافات ہیں تو معاملات علیحدہ نمٹائیں۔نے بتایا کہ چار ترامیم کے بعد بھی احتساب کے ادارے کی حالت نہیں بدلی، ارب پتی ہو کر نیب کے افسران ادارے سے گئے ہیں۔