Light
Dark

کراچی میں بارش کا پانچواں اسپیل

شہر قائد میں رم جھم اور موسم خوشگوارکے بعد چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز کا کراچی میں بارش کے 5ویں اسپیل کی پشگوئی کردی۔

انہوں نے کہا کہ 13 اگست سے شہر قائد میں مون سون کا پانچواں اسپیل متوقع ہے اور سسٹم قریب آنے پر بہتر صورتحال کا بتا سکے گے۔علاوہ ازیں چیف میٹرلوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کل صبح تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گاخیال رہے کہ گزشتہ روز سے اب تک سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 76 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔