Light
Dark

خلیل الرحمٰن کو وکیل مقرر کرنے تک مہلت

آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی گئی۔ خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے اور تاوان مانگنے کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی کے عدالت کے جج ارشد جاوید نے کی۔

خلیل الرحمٰن قمرعدالت پیش ہوئے اور بتایا مجھے کل ہی پتا چلا کہ ملزمہ نے ضمانت دائر کی ہے۔ انہوں نے استدعا کی کہ وکیل مقرر ر کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے یہ استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔