معروف سیاحتی مقام پر رابطہ پل ٹوٹنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پل بالاکوٹ سے کاغان کے روٹ پر موجود تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شمالی اور سیاحتی علاقے میں موسلادھار بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر رابطہ پل ٹوٹ گیا ہے۔
ماہندری برج کے ٹوٹنے کے باعث ناران کاغان اور بالاکوٹ کاغان جانے اور آنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
جبکہ پل ٹوٹنے کے باعث ٹریفک کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں، حکام کی جانب سے بتانا تھا کہ مری جانے والے سیاح سے درخواست ہے کہ وہ اپنا فیصلہ تبدیل کردیں۔ حکام کا مزید بتانا تھا کہ موسلادھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث موٹرویز متاثر ہوئے ہیں، جبکہ ساتھ ہی حکام نے سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔