دوستی وہ تعلق ہے جو انسانوں کو محبت، سچائی اور خلوص کے رشتے میں پرو دیتاہے ……یہ وہ رشتہ ہے جو ہر رشتے کی بنیا دہے خواہ وہ ماں باپ سے ہو بھائی بہن سے ہو خاوند بیوی کا ہو……دوستی کا رشتہ بے لاگ ہمیں آپس میں جوڑ ے رکھتا ہے……یہاں تک کہ باہمی احترام وعقیدت کی فضا استوار کرنے میں بھی دوستی کا تعلق لازم وملزوم قرار پاتا ہے اور آج کاجدیدانسان اس بات کا شدت سے ادراک بھی کررہا ہے……اسی ادراک کے نئے مفاہیم ومطالب کو لئے آپ کی خدمت میں حاضر ہوتے ہیں میزبان حیدر علی شیخ اپنے براہ راست پروگرام میں