Light
Dark

’وہاب اور عبدالرزاق والی سرجری سمجھ نہیں آئی‘، آفریدی کا بابر کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ

اج تک کسی کپتان کو اتنے مواقع نہیں ملے، جتنے بابراعظم کو دیے گئے، ایک ہی بار مکمل سرجری کی جائے اور جس کو بھی لایا جائے اسے پورا موقع دیا جائے، شاہد آفریدی 

ومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو قومی سلیکشن کمیٹی سے برطرف کرنے والی سرجری میری سمجھ میں نہیں آئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی سلیکشن کمیٹی کے اہم ارکان وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو عہدے سے ہٹادیا گیا جس کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اس فیصلے کو سمجھ سے بالاتر قرار دے رہے ہیں۔

شاہد آفریدی ان دنوں لندن میں موجود ہیں جہاں وہ ورلڈ چیمپئن شپ لیجنڈز میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کررہے ہیں جس کی کپتانی یونس خان کررہے ہیں، ٹیم میں مصباح الحق، شعیب ملک کے علاوہ وہاب ریاض اور عبدالرزاق بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز نارتھمپٹن کے کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی، تاہم مسلسل 4 میچز جیتنے والی قومی ٹیم نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو بیان میں شاہد آفریدی نے کہا ’میں ایک چیز پر یقین رکھتا ہوں کہ کوئی بھی فیصلہ لیں تو اس سسٹم ، کو چ یا کپتان کو پورا موقع اور وقت دیں، یعنی اس کو چلنے دیں‘۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت مصباح الحق اور یونس خان نے بھی کپتانی کی لیکن جہاں تک بابراعظم کا تعلق ہے، اتنا کھلا چانس کسی کپتان کو نہیں ملا، ورنہ جیسے ہی ورلڈکپ ختم ہوتا سب سے پہلے کپتان کا صفایا کیا جاتا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم نے تو 3 ورلڈکپ، 2 سے 3 ایشیا کپ سمیت زبردست موقع ملا، اب جو بھی سرجری کرنی ہے تو ایک ہی دفع کرکے جس کو بھی لایا جائے اس کو پورا وقت اور موقع دیا جائے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ مجھے تو ابھی پتہ چلا کہ سلیکشن کمیٹی کے ارکان وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو برطرف کیا ہے، لیکن یقین جانیں مجھے یہ والی سرجری سمجھ نہیں آئی، کیوں کہ سلیکشن کمیٹی 6 سے 7 لوگوں کی تھی، ایسے میں صرف ان دونوں کی سرجری کیوں ہوئی۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں ناقص کارکردگی پر ٹیم منتخب کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے نکال دیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں وہاب ریاض اور عبدالرزاق کی قومی سلیکشن کمیٹی سے الگ کرنے کی تصدیق کردی گئی۔

کرکٹ بورڈ کی جانب سے مختصر اعلامیہ میں کہا گیا ’پی سی بی کو وہاب ریاض اور عبدالرزاق کی مزید خدمات درکار نہیں ہیں، عبدالرزاق قومی مینز اور ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن تھے جب کہ وہاب ریاض مینز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے