Light
Dark

لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا

اہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا۔

کنٹرولربورڈ زاہدمیاں کےمطابق 2 لاکھ 50 ہزار سےزائد طلبا امتحانات میں شریک ہوئے ، 1 لاکھ 74 ہزارطلبا میٹرک امتحانات میں پاس ہوئے،میٹرک امتحانات میں کامیابی کا تناسب 69.75 فیصد رہا۔

موبائل پر رزلٹ چیک کرنے کیلئےطلبا نیچےدئیے گئے کوڈ پر اپنا رول نمبر ایس ایم ایس کریں 800291

سائنس گروپ میں 73.91 فیصد طلبا پاس ہوئے،آرٹس گروپ میں 55 فیصد طلبا پاس ہوئے،267 نقل کےکیسز، 60 سےزائد ایف آئی آر درج ہوئیں۔

سائنس گروپ میں 80 فیصد لڑکیاں، 67 فیصد لڑکےپاس ہوئے،آرٹس گروپ میں 63 فیصد لڑکیاں، 38 فیصد لڑکے کامیاب ہوئے۔

آن لائن رزلٹ چیک کرنے کیلئے کلک کریں

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا نےمیٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیا،ضلع بھکرسےتعلق رکھنے والے محمد علی عبداللہ  نے پہلی پوزیشن حاصل کی اورمستقبل میں محنت کرکےملک کا نام روش کرنےکا عزم رکھتے ہیں،امتحانات میں کامیابی کا تناسب 77.61فیصد رہا۔

رزلٹ چیک کرنے کیلئے کلک کریں

ملتان بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن نےمیٹرک کےنتائج جاری کردیے 

ملتان بورڈکےمیٹرک امتحانات میں کل ایک لاکھ26ہزار771طلبا شریک ہوئے ،امتحانات میں سے98ہزار955طلبا کامیاب ہوئے،میٹرک امتحانات میں کامیابی کا تناسب 78.60فیصد رہا،سرکاری اسکولوں میں کامیابی کا تناسب82.91 فیصد رہا

رزلٹ چیک کرنے کیلئے کلک کریں

نجی اسکولوں میں کامیابی کا تناسب 66.46 فیصدرہا،محمد انس نوید نے1191نمبر لےکرپہلی پوزیشن حاصل کی،محمدفیضان شوکت نے1190نمبر لےکردوسری پوزیشن حاصل کی،رانیا شاہد نے1188نمبرلےکرتیسری پوزیشن حاصل کی، آرٹس گروپ میں تینوں پوزیشنز مدارس کے طلباءنے حاصل کیں۔

فیصل آباد میٹرک بورڈ 

فیصل آباد تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔سرکاری اسکول کی طالبہ زنیرا مشتاق نے آرٹس گروپ میں میدان مار لیا۔بیٹی نے اپنی کامیابی اور میڈل محنت کش باپ کے نام کردی۔